واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو کو ووٹ دیں۔

اسرائیلی انتخابات سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کی حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ دونوں رہنماؤں نے مل کر جو کام شروع کیا ہے، اسے مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ مل کر بڑی فوجی کامیابیاں حاصل کیں اور وہ ایک جنگجو وزیراعظم رہے ہیں۔
طالبان حکومت ٹی ٹی پی، فتنۃ الخوارج، بی ایل اے اور فتنہ الہندوستان کو پناہ دے رہی ہے: پاکستان
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے مل کر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ لوگ اسرائیل کو چھوٹا شیطان اور امریکا کو بڑا شیطان کہتے تھے، تاہم اب ان کے یہ نعرے سنائی نہیں دیتے۔



