Gas Leakage Web ad 1

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، پاک فوج کا اظہارِ افسوس

0

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ، نشانِ امتیاز ملٹری اور ہلالِ جرأت، کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آرمی چیف اور پاک فوج کے تمام رینکس نے مرحوم جنرل کی نمایاں عسکری خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا کی پرویزخٹک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور اس افسوسناک موقع پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

صدرِ مملکت کا اظہارِ افسوس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق، صدر آصف علی زرداری نے مرحوم جنرل کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.