Gas Leakage Web ad 1

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی، مسلح افواج کا خراج عقیدت

0

مسلح افواج نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر، سربراہانِ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے بھی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 600 سے 650 روپے تک برقرار
آئی ایس پی آر کے مطابق، 1948ء کی جنگ کے دوران نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا اور پیر کلیوا کی اہم دفاعی چوٹی کا بہادری سے دفاع کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید حملوں کے باوجود نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ثابت قدم رہے۔ ان کی عظیم قربانی پاک فوج کی جرأت اور استقامت کی علامت ہے، جبکہ ان کی شہادت آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان اپنے شہدا کی قربانیوں کا ہمیشہ مقروض رہے گا اور ان کی قربانیاں مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت کی راہ روشن کرتی رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.