Gas Leakage Web ad 1

سربیا میں طلبہ تحریک کی بڑی کامیابی، سابق صدر الیگزینڈر نے پارلیمانی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

0

سربیا میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد سابق صدر الیگزینڈر ووچچ نے طلبہ کی قیادت میں قائم سیاسی تحریک کے سامنے شکست تسلیم کرلی۔

Gas Leakage Web ad 2

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، الیگزینڈر ووچچ نے کہا کہ اگرچہ انتخابات کے حتمی نتائج ابھی سامنے نہیں آئے، تاہم ابتدائی اندازوں سے واضح ہوتا ہے کہ ان کا سیاسی اتحاد انتخابات میں شکست کھا چکا ہے۔
پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف غیر معمولی کامیابی، محسن نقوی ہیروز سے ملنے گراؤنڈ پہنچ گئے
رپورٹس کے مطابق، انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ تقریباً 70 فیصد رہا، جو 1992 میں یوگوسلاویہ کے ٹوٹنے کے بعد سربیا میں ہونے والے انتخابات میں سب سے زیادہ شرح قرار دی جارہی ہے۔ تاہم، انتخابی نتائج ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور حتمی سرکاری نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے۔

انتخابات کے بعد دارالحکومت بلغراد کی سڑکوں پر طلبہ تحریک کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا، گاڑیوں کے ہارن بجائے اور اپنی کامیابی کا جشن منایا۔

یہ انتخابات تقریباً دو سال سے جاری طلبہ احتجاج کے بعد منعقد ہوئے، جو مبینہ بدعنوانی اور ملک میں بڑھتی ہوئی آمرانہ طرز حکمرانی کے خلاف شروع کیے گئے تھے۔

ان مظاہروں کا آغاز 2024 میں نووی ساد شہر کے ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کے واقعے کے بعد ہوا تھا، جس میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.