Gas Leakage Web ad 1

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور

0

دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی رابطوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان زرعی جدیدکاری اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔

اس موقع پر نئے دور میں پاک چین مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی سفیر نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.