ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، جہاں آٹا، گوشت، سبزیوں اور دالوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

ملک کے کئی شہروں میں آٹے اور دالوں کی قیمتوں میں 50 روپے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہر عمر میں ہڈیوں کو مضبوط رکھنا چاہتے ہیں؟ تو روزانہ اتنے وقت تک چہل قدمی عادت بنالیں
لاہور میں ایل پی جی کی بیشتر دکانیں بند ہو گئی ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں ایل پی جی 550 سے 650 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔
بلوچستان بھر میں گندم کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ خضدار، چاغی، واشک، کیچ اور دیگر اضلاع میں آٹے کی 50 کلوگرام کی بوری کی قیمت 8 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں سبزیوں، گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں بھی 20، 20 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔



