Gas Leakage Web ad 1

امید ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری ملے گی: علی محمد خان

0

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ آج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری ملے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

علی محمد خان نے کہا کہ انہوں نے کمیٹی میں پارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ لانگ مارچ ایک صورت میں مؤخر کیا جاسکتا ہے، اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائے۔ ان کے مطابق عدالتی فیصلے کے تحت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے۔
کم سے کم 6 سے زائد مسلم ممالک مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہوجاتی ہے تو یہ تمام فریقین کے لیے باعثِ عزت ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور آئین پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں اور دہشت گردی سے پاکستان کا ہر شہری متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے جرگے میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے دستخط موجود ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں پاکستان اور خیبرپختونخوا دہشت گردی کے بجائے سیاحت کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.