خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر پاکستان کا پورا نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار 480 کلومیٹر ہے تو پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے بن گئیں؟

اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے پنجاب میں ڈھائی سال کے دوران 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب پاکستان کا پورا نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار 480 کلومیٹر ہے تو پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے تعمیر ہوئیں؟
کم سے کم 6 سے زائد مسلم ممالک مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی لمبائی پورے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے نیٹ ورک سے تین گنا زیادہ بنتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں سڑکوں کے روٹس، منصوبوں اور تعمیراتی ریکارڈ کی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جعلی ارسطو کی عقل کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ صوبوں میں این ایچ اے کے علاوہ اپنی سڑکیں بھی ہوتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایسی صورت حال نہ ہونے کے باعث انہیں اس بات کا علم نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کی اپنی سڑکوں کی مجموعی لمبائی 80 ہزار کلومیٹر ہے۔



