وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے کے شعبوں میں پاکستان کی مدد کریں۔

روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر توانائی اور پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے شریک چیئرمین اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات مزید بڑھانا چاہتا ہے، کیونکہ روس نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں پاکستان کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے مونال کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
اویس لغاری نے کہا کہ روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے میں پاکستان کی مدد کریں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر عالمی فورم پر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہے اور دونوں رہنما حقیقی معنوں میں قریبی تعلقات چاہتے ہیں، جو علاقائی امن و سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے بھی ضروری ہیں۔



