Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، وائٹ ہاؤس نے تصاویر جاری کردیں

0

وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کا دورہ کیا، جہاں ان کی عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کیا۔
امریکی بحریہ کا مزید 4 ہزار سے زیادہ میرینز اور سیلرز پر مشتمل گروپ مشرق وسطیٰ روانہ
اب وائٹ ہاؤس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار اور پرجوش ملاقات کھانے کے موقع پر ہوئی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم بھی کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.