کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ اتھارٹی آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
اس وقت مذاکرات کی میز پر صرف آبنائے ہرمز کا معاملہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ
سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔
اگست میں پانی سے 37.84 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.88 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 15.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ فرنس آئل سے 2.15 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
زیر جائزہ عرصے کے دوران مقامی گیس سے 7.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار کی لاگت 45.25 روپے جبکہ درآمدی ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کی لاگت 45.92 فیصد بتائی گئی۔



