*حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا*
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حماد اظہر کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل ابوزر نیازی نے بتایا کہ اے ٹی سی جج نے ملاقات کی درخواست خارج کر کے پولیس سے رجوع کا کہا، لیکن پولیس تھانے میں داخل نہیں ہونے دیتی۔ 20 روز کا ریمانڈ دیا گیا ہے جسے چیلنج کرنا ہے، مگر ملاقات نہ ہونے سے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہو رہے۔
سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ملزم سیاسی شخصیت ہے، روز 50 لوگ ملتے ہیں، بائیو میٹرک پولیس کسٹڈی میں ممکن نہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ کے اپنے بیان کے مطابق درخواست درست لگ رہی ہے۔
عدالت نے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کر لیا۔