*سلمان خان کا نام لیے بغیر کترینہ کیف کا دفاع*
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کا دفاع کرتے ہوئے وزن پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ریئلٹی شو ‘بگ باس 20’ میں سلمان نے کہا کہ بعض لوگ سوشل میڈیا پر پیسے کمانے کے لیے سلیبریٹیز کی ذاتی زندگی، وزن اور شکل پر تنقید کرتے ہیں، کسی کو نیچا دکھا کر پیسہ کمانا ان کی تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد وزن بڑھنا فطری عمل ہے، اداکارہ جب فلموں میں واپس آئیں گی تو خود کو فٹ کر لیں گی۔
سلمان نے خود پر ہونے والی ٹرولنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر 60 برس ہو چکی ہے، میں ہمیشہ ‘میں نے پیار کیا’ کے ہیرو جیسا نہیں لگ سکتا۔