Gas Leakage Web ad 1

بھارت: بلقیس بانو کیس کے خطرناک مجرم کو پیرول پر رہائی مل گئی

0

*بھارت: بلقیس بانو کیس کے مجرم کو 7 دن کی پیرول مل گئی*

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی ریاست گجرات کی ہائی کورٹ نے 2002 کے بلقیس بانو اجتماعی زیادتی اور قتل کیس کے مجرم رادھے شیام بھگوان داس شاہ کو 7 دن کی پیرول دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مجرم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاندان کی مالی مشکلات کے باعث پیرول کی ضرورت ہے، اس سے قبل دسمبر 2025 میں بھی اسے پیرول ملی تھی۔

جسٹس سنجیو جے ٹھاکر نے جیل حکام کی رائے کے بعد پیرول منظور کرتے ہوئے 10 ہزار روپے کے مچلکے پر رہائی کا حکم دیا۔ مجرم کو پیرول کے تیسرے اور پانچویں دن قریبی پولیس اسٹیشن میں حاضری لگانا ہوگی اور مدت ختم ہونے پر واپس جیل میں پیش ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ رادھے شیام سمیت 11 مجرموں کو 2002 گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کیس میں 2008 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.