Gas Leakage Web ad 1

تنخواہوں کے قوانین میں بڑی ترامیم! ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی

0

وفاقی حکومت نے سول سروس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے لیے ’اسمارٹ اصلاحات پیکیج‘ کی حتمی سفارشات تیار کرلی ہیں، جن میں افسران کی ترقی، تعیناتی، بھرتی اور تنخواہوں کے نظام میں تبدیلیاں شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی، جس کی سربراہی وفاقی وزیر احسن اقبال نے کی، نے 25 ممالک کے سول سروس ماڈلز کا جائزہ لیا۔ سفارشات کے مطابق اصلاحات کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم سول سرونٹس ایکٹ 1973 اور رولز آف بزنس 1973 میں ترامیم کے ساتھ تین نئے قوانین متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

افسران کی ترقی، تعیناتی اور مراعات کو صرف سینیارٹی کے بجائے کارکردگی اور عوامی نتائج سے منسلک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بھرتی اور تربیت میں علاقائی، لسانی، صنفی اور طبقاتی بنیادوں پر مساوی مواقع یقینی بنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

سی ایس ایس امتحان میں روایتی انٹرویو کے بجائے آئی ایس ایس بی طرز پر امیدواروں کی صلاحیتوں کا جامع جائزہ لینے کی سفارش کی گئی ہے۔ ابتدائی اسکریننگ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے اور نیگیٹو مارکنگ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

کامیاب امیدواروں کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق متعلقہ مخصوص آسامیوں پر تعینات کرنے جبکہ بھرتی کا عمل چھ ماہ یا اس سے کم مدت میں مکمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف سے لی جائے گی، جس کے بعد اصلاحات پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کی سفارش ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.