Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

0

پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا، جن میں سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

ریسکیو 1122 کی جنوری سے 31 اگست 2026 تک کی رپورٹ کے مطابق سانپ کے ڈسنے سے ایک ہزار 60 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
ریسکیو حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانپ کے ڈسنے سے 614 مرد اور 446 خواتین متاثر ہوئیں۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق برسات کے دوران کچی آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سانپ خشک اور محفوظ جگہ کی تلاش میں آبادیوں کا رخ کرتے ہیں، جس کے باعث سانپ ڈسنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سانپوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.