بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جن میں ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نوٹی فکیشن جاری
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ امین آباد اور سیاہ چنگ میں کیے گئے آپریشنز کے دوران مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں، جہاں ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔