Gas Leakage Web ad 1

محمد فاروق نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

0

پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹر محمد فاروق نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس میں ایم آئی ٹی سلوشنز کے محمد فاروق نے کے آر ایل کے خلاف شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں یہ ریکارڈ قائم کیا۔
را اور طالبان کا مبینہ دہشتگرد نیٹ ورک پراکسی گروہوں کے ذریعے سرگرم، انٹیلی جنس ذرائع
محمد فاروق دوسرے راؤنڈ کی پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 14 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل پاکستان کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ گل فراز خان کے پاس تھا، جنہوں نے 1976-77 میں پاکستان یونیورسٹیز کے خلاف 12 چھکے لگائے تھے۔

محمد فاروق مجموعی طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ماجد خان نے 1967 میں گلیمورگن کے خلاف 13 چھکے لگائے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.