جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب پر حملے نے امریکا اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا۔
وزیرآباد میں حملے کیلئے بھیجے گئے کرائے کے قاتل کو میری سکیورٹی ٹیم نے پکڑا: سہیل آفریدی کا دعویٰ
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے، امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملے کا بھرپور جواب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، جبکہ مسلمان ممالک اس نازک اور مشکل وقت میں سعودی عرب اور حرم مکہ کے تحفظ میں صف اول کا کردار ادا کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان مکہ مکرمہ کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا فوری اعلان کرے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے لاکھوں کارکن مملکت سعودیہ پر حملے کے دکھ اور درد میں شریک ہیں۔



