پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آج سے ایجبسٹن میں شروع ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے لیے 12 ممکنہ کھلاڑی فائنل کر لیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں 3 کھلاڑی اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ وکٹ کیپر غازی غوری کی قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان
خانیوال سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ آل راؤنڈر محمد عمران رندھاوا بھی ٹیسٹ ڈیبیو کے مضبوط امیدوار ہیں۔ 58 فرسٹ کلاس میچز میں دائیں ہاتھ کے بیٹر عمران رندھاوا نے 2 سنچریوں کی مدد سے 2255 رنز بنائے ہیں جبکہ بطور میڈیم فاسٹ بولر 110 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اگر پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری تو مردان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ فاسٹ بولر رضا اللہ بھی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے 2025 میں پشاور کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور 8 فرسٹ کلاس میچز میں 30 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اگر پاکستان ٹیم ایک اسپنر کے ساتھ ٹیسٹ کھیلی تو ملتان کے 21 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر عرفات منہاس مضبوط امیدوار ہیں۔ عرفات منہاس پاکستان کی جانب سے 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے 12 ممکنہ کھلاڑی یہ ہوں گے۔
صائم ایوب، اذان اویس، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، سعود شکیل، غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد عباس، محمد علی، محمد عمران رندھاوا، عرفات منہاس اور رضا اللہ۔
واضح رہے کہ میزبان ٹیم انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔