Gas Leakage Web ad 1

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، 435 پولیس اہلکار تعینات، 8 مقامات پر ناکے لگیں گے

0

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی کے نئے انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت جیل کے گردونواح میں 8 اہم مقامات پر پولیس ناکے قائم کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ داہگل، گیٹ نمبر 1، گیٹ نمبر 5، فارماسیوٹیکل فیکٹری اور گورکھپور کے مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے، جبکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8، چکری اور ٹھلیاں میں بھی اضافی ناکے قائم کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ کی پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی سکیورٹی پر مجموعی طور پر 435 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک پیٹرول پمپس، ہوٹلوں اور دکانوں کو بند کرایا جائے گا، جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کریں گے، جبکہ نیا سکیورٹی پلان تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.