کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر نئے صوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے چار صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم شہدا، یوم فضائیہ اور سلام پاکستان کی تقریب باوقار انداز میں جاری ہے اور ہم وطن کے شہدا کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
نئے صوبے، انتظامی یونٹس یا پھر اختیارات مقامی سطح پر منتقل کیے جائیں گے، فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا: ذرائع
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پاکستان بنانے والے بانی صوبوں میں شامل ہے، پاکستان اپنے چار صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام صرف سندھ میں موجود ہے، ملک میں کہیں اور ایسا لوکل باڈیز سسٹم موجود نہیں ہے۔
چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جو تجویز پیش کی ہے وہ گھسی پٹی ہے اور مزید صوبے نہیں بن سکتے۔