Gas Leakage Web ad 1

زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

0

چینی ایرو اسپیس محققین نے مستقبل میں زمین اور چاند کے درمیان موجود خلائی خطے، جسے سیسلونر اسپیس کہا جاتا ہے، میں ممکنہ تنازعات کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جرنل آف کمانڈ اینڈ کنٹرول میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایسے ممکنہ منظرناموں کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں حریف خلائی جہاز ایک دوسرے کا تعاقب یا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں، دفاعی نظاموں سے بچنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور اہم خلائی راستوں کو روک سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق چاند کے پیچیدہ کششِ ثقل کے ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خلائی جہاز ایسے مقامات پر موجود رہ سکتے ہیں جہاں سے وہ زمین کے قریب موجود اہداف کے خلاف اچانک کارروائی کے لیے پوزیشن حاصل کر سکیں۔

تحقیق میں ایسے ’چوک پوائنٹس‘ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جہاں اہم یا کم ایندھن والے خلائی راستے ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔ کسی ملک کی جانب سے ان مقامات پر موجودگی حریف کے خلائی راستے میں رکاوٹ ڈالنے، اسے راستہ تبدیل کرنے یا مشن میں تاخیر پر مجبور کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے، وہ بھی براہِ راست تصادم کے بغیر۔

سیسلونر اسپیس میں زمین اور چاند کی کششِ ثقل خلائی جہازوں کی نقل و حرکت کو متاثر کرتی ہے، جس کے باعث یہاں نچلے زمینی مدار کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ راستے موجود ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق مستقبل میں اس خطے کی اہمیت صرف مخصوص خلائی جہازوں یا راستوں کے کنٹرول تک محدود نہیں رہے گی بلکہ خلا تک رسائی اور اس پر مجموعی کنٹرول بھی ایک اہم اسٹریٹجک معاملہ بن سکتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ ڈینگ ژاؤہوئی کے مطابق سیسلونر اسپیس کو مخالفین کے خلاف ایک رکاوٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق چین کی ژیان نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.