امریکا کی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکا کی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منیاپولس کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ زخمیوں کی حالت کے بارے میں بھی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا واقعہ کس وجہ سے پیش آیا۔
منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار واقعے سے نمٹنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔