سوشل میڈیا پر پنشن میں فوری اضافے کے مطالبے کے حوالے سے ای او بی آئی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے پنشنرز اور عوام کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایرانی حکام کو حوصلہ شکن بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت
ترجمان ای او بی آئی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پنشن میں اضافہ پنشن فنڈ کی مالی پوزیشن اور ایکچوریل جائزے سے مشروط ہے۔ اگست 2025 میں تقریباً ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ کم از کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے ماہانہ کردی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق پنشن میں اضافے کے بقایاجات کی مد میں اربوں روپے پنشنرز کو ادا کیے جاچکے ہیں۔ پنشنرز اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔