Gas Leakage Web ad 1

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایرانی حکام کو حوصلہ شکن بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت

0

ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے عوامی اتحاد اور قومی یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ ایسے کسی بھی حوصلہ شکن بیان سے گریز کیا جائے جو قومی اور عوامی حوصلے کو کمزور کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے حکومت کی جانب سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی، جنگ یا دیگر نقصانات سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور ملک کے توانائی کے وسائل کے انتظام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ پابندیوں اور دیگر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود حکومت کو مضبوط ایران کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے نمٹنے، درآمدات کو دانش مندی سے منظم کرنے، سرمایہ کاری میں اضافے اور معیشت میں امریکی ڈالر کے کردار کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمن کے اقدامات کے اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا، تاہم ایران اپنے معاملات کے دانش مندانہ انتظام، ملکی پیداوار پر زیادہ انحصار اور ایرانی عوام کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی جانب آگے بڑھ سکتا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ دباؤ اور مشکلات کے باوجود قومی اتحاد، داخلی صلاحیتوں پر اعتماد اور مؤثر معاشی انتظام ایران کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.