سوشل میڈیا پر پنشن میں فوری اضافے کے مطالبے کے حوالے سے ای او بی آئی نے وضاحت جاری کردی ہے اور پنشنرز و عوام سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں۔
وفاق کے زیرانتظام تمام سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری شروع کرنے کا حکم
ترجمان ای او بی آئی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پنشن میں اضافہ پنشن فنڈ کی مالی پوزیشن اور ایکچوریل جائزے سے مشروط ہے۔ اگست 2025 میں تقریباً ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ کم از کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے ماہانہ کردی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق پنشن میں اضافے کے بقایاجات کی مد میں اربوں روپے پنشنرز کو ادا کیے گئے ہیں۔ پنشنرز اور عوام سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں کے بجائے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔