Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ

0

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی صنعتی کمپلیکس پی او ایف واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے کے دوران پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔
ایپل کے پہلے فولڈ ایبل فون اور آئی فون 18 سیریز متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی
فیلڈ مارشل کو پی او ایف کی مختلف سرگرمیوں اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار پر بریفنگ دی گئی، جبکہ انہیں مقامی سطح پر مختلف اقسام کے فوجی ساز و سامان کی تیاری اور ترقی سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

فیلڈ مارشل کو پی او ایف کو کارپوریٹ ادارے میں تبدیل کرنے کے عمل میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا، جبکہ مقامی تیاری اور اپ گریڈیشن کی کوششوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو نئے صنعتی پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں، جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے دورے کے دوران پاک فوج کی جانب سے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.