اسلام آباد: بطور وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں پونے چار سال کے دوران 37 ہزار 307 ارب روپے کے تاریخی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کی بنیاد پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے دور کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے تقریباً پونے چار سالہ دور حکومت میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 323 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
کیا آپ وزن کم کرنے کےلیے انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کررہے ہیں؟ یہ اہم باتیں ضرور جان لیں
شہباز شریف کے پہلے اور موجودہ دور حکومت کی پونے چار سالہ مدت کا پی ٹی آئی حکومت کے تقریباً پونے چار سالہ دور سے تقابلی جائزہ لیا جائے تو وفاقی حکومت کے قرضوں میں 104 فیصد زیادہ اضافہ ہوا۔ شہباز شریف کے بطور وزیراعظم دور میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں پونے چار سال کے دوران 37 ہزار 307 ارب روپے جبکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں تقریباً پونے چار سال کے دوران 18 ہزار 327 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے پہلے دور حکومت، اپریل 2022 سے جولائی 2023 کے 16 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 764 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ موجودہ حکومت کے ابتدائی 29 ماہ، مارچ 2024 سے جولائی 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 543 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔