Gas Leakage Web ad 1

پمز کے دورے پر پتا چلا نرسری میں 15 نہیں 40 سے 50 بچے موجود تھے: ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ

0

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی رکن ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کا کہنا ہے کہ پمز کی نرسری میں 15 نہیں بلکہ 40 سے 50 بچے موجود تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ پمز اسپتال کے دورے کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ نرسری میں درجنوں بچے موجود تھے۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنائے بغیر واقعے کی انکوائری مکمل نہیں ہوسکتی۔
مصطفیٰ کمال استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوانے سے متعلق سوال پر برا مان گئے
دوسری جانب پمز اسپتال میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کی یاد میں اسپتال کے داخلی راستوں پر شمعیں روشن کی گئیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پمز چلڈرن وارڈ کے باہر دھرنا دیا اور کہا کہ پمز سانحے پر پورا پاکستان خون کے آنسو رو رہا ہے، انہیں اور ان کی بیٹی کو وارڈ کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

مشال ملک نے کہا کہ ان کے والد کو پمز نے 2005 میں غلط دوا دی تھی، یہ سانحہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے، وزیر صحت کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.