پارا چنار: ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور امن معاہدے کی تجدید کے لیے ہونے والا جرگہ کامیاب ہوگیا۔
امن معاہدے کی ابتدائی طور پر چار ماہ کے لیے تجدید کردی گئی ہے، جس کے بعد اسے مزید ایک سال کے لیے توسیع شدہ تصور کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر کے مطابق علیزئی میں وتیزئی اور علیزئی قبائل کے درمیان اہم جرگہ ہوا، جس میں دونوں قبائل نے مستقل بنیادوں پر امن، ترقی اور خوشحالی کے قیام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امن معاہدے کی ایک بار پھر تجدید کی اور اس پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی کیخلاف دھرنے 13ویں روز بھی جاری، 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی تجدید چار ماہ کے لیے ہوئی ہے، اس دوران تمام قبائل امن معاہدے کی پابندی کریں گے اور چار ماہ بعد اس معاہدے میں خودکار طریقے سے مزید ایک سال کی توسیع ہوجائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن معاہدے میں توسیع پائیدار امن کے لیے اہم پیش رفت ہے، قبائل پرامن رہیں گے اور ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں گے۔
یاد رہے کہ ایک سال قبل دونوں قبائل کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا۔