اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران صدر ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم بشکیک میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاکستان نے ایس سی او کی ایک سال کے لیے چیئرمین شپ سنبھال لی ہے اور پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کیخلاف مقدمے کی کارروائی 2028 میں شروع ہوگی
طاہر اندرابی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران صدر ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا۔ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں تھا، جہاں ان کی ایرانی حکام سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے پر بات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کے لیے برادر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان کی کوششیں خطے میں امن و استحکام اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہیں، جبکہ ایرانی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔