Gas Leakage Web ad 1

پی سی بی نے قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری کر دیا

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کرتے ہوئے اس سلسلے میں اشتہار جاری کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پی سی بی کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں ٹیموں کے لیے فیلڈنگ کوچ درکار ہے، جبکہ امیدوار کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچنگ کورس مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
امریکا کا نیا اور انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالا میزائل AIM-424 Malice منظرِ عام پر آگیا
پی سی بی کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے کہ فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے لیے امیدوار کے پاس کم از کم پانچ سال کا متعلقہ تجربہ ہونا چاہیے۔

خواہشمند امیدوار 9 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، جس کے بعد بھرتی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.