Gas Leakage Web ad 1

بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہونے والا پاناما کا پرچم بردار کارگو جہاز ڈوب گیا، 22 افراد کی تلاش جاری

0

بھارتی ریاست اوڈیشہ کے ساحل پر کارگو جہاز ڈوبنے کے بعد عملے کے 2 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، جبکہ 22 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کے مطابق پاناما کے پرچم بردار کارگو جہاز ’ایم وی اوشین ونر‘ پر عملے کے مجموعی طور پر 24 ارکان سوار تھے، جن میں 20 کا تعلق چین، 3 کا میانمار جبکہ ایک کا تعلق بنگلادیش سے تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا 100 نوجوان زرعی گریجویٹس کو اٹلی بھیجنے کا اعلان
حکام کے مطابق میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو ہفتے کے روز ’اوشین ونر‘ سے ہنگامی مدد کا سگنل موصول ہوا، جس کے بعد جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

بھارتی کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران لائف رافٹس سے عملے کے 2 چینی ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ حکام کے مطابق عملے کے بقیہ لاپتا ارکان کی تلاش کے لیے 3 بحری جہاز سرچ آپریشن میں تعینات کردیئے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.