Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کے آنکھوں کے معائنے میں شفا اسپتال کے 2 ماہرین نے حصہ لیا، طبی رپورٹ کے مندرجات ظاہر نہیں کریں گے: اعلامیہ پمز

0

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پمز اسپتال میں طبی معائنے کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پمز اسپتال کے اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کے لیے پمز اسپتال لایا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شفا انٹرنیشنل اسپتال کے 2 ماہرین نے عمران خان کے آنکھوں کے معائنے میں حصہ لیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے دیگر طبی معائنے کے لیے پمز کے متعلقہ ماہرین نے بھی خدمات انجام دیں۔
حبیب جالب کی صاحبزادی کے ریڑھی لگانے کا معاملہ، وائرل ویڈیو کے باوجود پنجاب حکومت خاموش
پمز اسپتال کے اعلامیے کے مطابق امراضِ چشم کے معائنے سے حاصل ہونے والی طبی رائے کو دیگر طبی تحقیقات کے نتائج کے ساتھ مدِنظر رکھا گیا، جبکہ پمز کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے طبی فٹنس رپورٹ کو حتمی شکل دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پمز مریض کی رازداری اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے پیشِ نظر طبی رپورٹ کے کانفیڈینشل مندرجات ظاہر نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو میڈیکل چیک اپ کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا مکمل طبی معائنہ کرایا جائے۔

تاہم گزشتہ شب حکومت نے عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور پھر رات دیر گئے انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.