Gas Leakage Web ad 1

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو شفا اسپتال منتقل نہیں کیاگیا: علامہ راجہ ناصر عباس

0

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھوکا دیا گیا، ان کی تاریخ دھوکوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہن کو الگ رکھا گیا، جبکہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال لے جایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد جماعت ہے جس نے سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا تھا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جو فیصلہ ان کی مرضی کے خلاف آئے، یہ اسے تسلیم نہیں کرتے۔
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزازات نہ ملنے کی وجہ سامنے آ گئی
پارلیمنٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ آزاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ رات کو میڈیا کے ذریعے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے تو ہم خوش ہوئے، لیکن رات کے اندھیرے میں کس نے کیا کیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات جو کچھ ہوا، اس کا اندازہ نہیں تھا۔ کوئی تو ہے جو ملک میں سیاست کو مستحکم نہیں ہونے دے رہا اور کوئی تو ہے جو ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئندہ کا لائحہ عمل جلد سامنے لایا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم نے توہین عدالت نہیں کی، میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں پایا اور بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال لے جایا ہی نہیں گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سازش کی جا رہی ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دوبارہ حکم دیا ہے، اگر انہوں نے اسے نہ مانا تو عوام کو ہی فیصلہ کرنا ہے کہ اسی طرح آگے بڑھنا ہے یا فیصلہ سڑکوں پر کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.