Gas Leakage Web ad 1

عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات

0

پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں اور زائرین کو ویزے کی شرائط کی پابندی کرنے، مقررہ مدت سے زائد قیام سے گریز کرنے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سفارتخانے نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب میں قیام کے دوران قوانین کی پابندی اور ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔
سنوکر کلب انتظامیہ کو ہراساں کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
ویڈیو میں گرفتاری، تفتیش، حراست اور ملک بدری کے مناظر کے ذریعے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کے ممکنہ نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔

سفارتخانے کے پیغام میں خاص طور پر بھیک مانگنے سے گریز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ پیغام کے مطابق سعودی عرب آنے والے پاکستانی زائرین اور ورکرز اپنے طرز عمل کا خیال رکھیں اور ایسے کسی اقدام سے گریز کریں جو سعودی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہو۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ویڈیو میں عمرہ زائرین کو مقدس مقامات کے احترام، سعودی قوانین کی پاسداری اور قیام کے دوران ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

سفارتخانے کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا اور سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے واقعات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.