خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو شمالی کے جوہری پروگرام روکنے کے لیے عملی اقدامات پر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو دھمکانے کی خواہش ترک کر کے جنگ ختم کرنی چاہیے۔ انہوں نے سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے مربوط سکیورٹی نظام بنانے کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی عزائم روکنے سے متعلق عملی اقدامات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان کے ساتھ اپنی سابقہ ملاقات کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔