Gas Leakage Web ad 1

امریکہ میں 35 ارب روپے کا آن لائن فراڈ کرنے والے خانیوال کے شہری کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا گیا

0

امریکہ میں 35 ارب روپے کا آن لائن فراڈ کرنے والے خانیوال کے شہری کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی حکام نے پنجاب کے شہر خانیوال کے رہائشی فہیم اکرم کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا ہے، تاہم ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ فہیم اکرم کو خود گرفتار کرنے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ اس حوالے سے سکیورٹی حکام کو اطلاع دی جائے۔
سلمان خان کا وہ ایک فیصلہ کونسا تھا جس نے ان کا کیرئیر بچالیا؟
فہیم اکرم خانیوال کے رہائشی ہیں اور ان کے خلاف امریکی ریاست فلوریڈا میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ فہیم اکرم آئی ٹی کے ماہر ہیں اور انہوں نے ’لیبلز بینک ڈاٹ کام‘ نامی ایک ویب سائٹ بنائی تھی، جہاں سے امریکی شہریوں کو ڈاک ٹکٹ اور شپنگ لیبلز فروخت کیے جاتے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق 33 سالہ فہیم اکرم نے امریکی پوسٹل سروس کو مجموعی طور پر 126 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا، جو پاکستانی حساب سے تقریباً 35 ارب روپے بنتے ہیں۔ فہیم اکرم کی بنائی گئی ویب سائٹ کو بند کرکے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے ویب سائٹ کے ذریعے 5 ہزار 200 سے زائد افراد کو 50 لاکھ سے زیادہ جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کیے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے صارفین کو ڈاک کی منزل کے فاصلے اور وزن سمیت دیگر عوامل کا تعین کیے بغیر سستے ٹکٹ فراہم کیے جاتے تھے۔

فہیم اکرم اس وقت کہاں موجود ہیں، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.