Gas Leakage Web ad 1

نادرا نے پاکستان میں تیارکردہ کیوآرکوڈ پرمبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا

0

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

نادرا کے اعلامیے کے مطابق نیا قومی شناختی کارڈ پولی کاربونیٹ مٹیریل پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے، جبکہ نئے شناختی کارڈ میں درآمدی مائیکروچپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے۔
آج بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق عام اسمارٹ فون سے بھی ممکن ہوگی۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نئے شناختی کارڈ کا کیو آر کوڈ پڑھ کر تصدیق کی جاسکے گی۔

اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ کے کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات اور تصویر ہوگی، جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے نام، پتہ اور دیگر معلومات کے ڈیٹا اندراج میں غلطیوں میں کمی آئے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں، بینکوں، اسپتالوں، ریلوے، پولیس اور دیگر مجاز اداروں کو کیو آر کوڈ تصدیق کا سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ پر خاندان نمبر، معذور افراد، بزرگ شہریوں اور اعضا عطیہ کرنے والوں کے مخصوص نشانات ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے شناختی کارڈ پر آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے مخصوص نشانات بھی ہوں گے، جبکہ نئے شناختی کارڈ پر نام اور پتہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہوگا۔ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ آج 14 اگست سے موجودہ شناختی کارڈ کی جگہ مرحلہ وار جاری کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جنوری 2027 سے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ نائیکوپ اور جووینائل کارڈ سمیت تمام اقسام کے قومی شناختی کارڈز کے لیے جاری ہوگا۔ آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ بھی چپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ میں منتقل ہوگا۔

نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے سے جاری تمام شناختی کارڈ اپنی مقررہ تاریخ میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.