Gas Leakage Web ad 1

وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے این او سیز واپس لے لیے

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے این او سیز واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پرانے قواعد کے تحت جاری کیے گئے تمام این او سیز فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پی اے ایس، پی ایس پی، ایس جی اور او ایم جی افسران کے این او سیز واپس لے لیے گئے ہیں۔
منشیات مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی 3 مقدمات میں بری
نوٹیفکیشن کے مطابق این او سیز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جبکہ کسی اجازت کی ضرورت ہونے کی صورت میں افسران کو نئے قواعد کے تحت دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔

نئی اجازت کے لیے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کے تحت درخواست دینا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کو کتاب، اخبار یا رسالے میں لکھنے کے لیے بھی نیا این او سی حاصل کرنا ہوگا، جبکہ اپنا کاروبار کرنے کے لیے بھی سرکاری افسران کو نئے سرے سے این او سی لینا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.