اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کردیے۔
دستاویز کے مطابق غیر اخلاقی مواد سے متعلق 563 یو آر ایل زیرِ جائزہ اور 9 ہزار 528 مسترد کیے گئے، جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کیے گئے ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی سے متعلق ایک لاکھ 79 ہزار 285 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے بھیجے گئے، جن میں سے دہشتگردی سے متعلق ایک لاکھ 41 ہزار 897 یو آر ایل بلاک کیے گئے، جبکہ 23 ہزار 241 یو آر ایل زیرِ جائزہ ہیں۔
نادرا نے بنیادی سروسز کی فراہمی مزید آسان بنا دی، اے ٹی ایم طرز کی مشین متعارف
دستاویز کے مطابق اسلام کی عظمت کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں ایک لاکھ 36 ہزار 891 یو آر ایل پراسیس کیے گئے، جبکہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں ایک لاکھ 25 ہزار 427 یو آر ایل پراسیس کیے گئے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد کے 74 ہزار 59 یو آر ایل بلاک کیے گئے، جبکہ فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقریر کی کیٹیگری میں 76 ہزار 526 یو آر ایل پراسیس کیے گئے۔ پراکسی کیٹیگری میں 10 ہزار 319 یو آر ایل میں سے 10 ہزار 318 یو آر ایل بلاک کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق بدنامی اور نقالی کی کیٹیگری میں 44 ہزار 200 یو آر ایل پراسیس کیے گئے اور 17 ہزار 356 بلاک کیے گئے۔ مجموعی طور پر مختلف کیٹیگریز میں 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل بلاک کیے گئے، جبکہ 76 ہزار 874 یو آر ایل زیرِ جائزہ اور ایک لاکھ 6 ہزار 629 یو آر ایل مسترد کیے گئے۔