کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جدید بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، ملتان، کراچی اور پشاور کے بعد کوئٹہ میں بھی بی آر ٹی منصوبہ شروع کیے جانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے بالآخر اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جدید بس منصوبے کی فیزبیلٹی اسٹڈی کے لیے پانچ غیر ملکی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
حکام کے مطابق ان کمپنیوں میں سے ایک غیر ملکی کمپنی کو منصوبے کی فیزبیلٹی اسٹڈی کا کام سونپا جائے گا، جس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد منصوبے پر عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت 300 ارب روپے سے زائد ہونے کا تخمینہ ہے، جبکہ منصوبہ 2032 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔