Gas Leakage Web ad 1

انتخابی عذرداری کیس،وکلاء کی تلخ کلامی پر کمیشن سماعت چھوڑ گیا

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے دوران بابر اعوان اور فروغ نسیم کے درمیان تلخ کلامی پر کمیشن سماعت چھوڑ گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

الیکشن کمیشن میں پی ایس 119کراچی غربی سے متعلق انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی۔

ایم کیوایم کے کامیاب امیدوار علی خورشیدی کے وکیل فروغ نسیم پیش ہوئے جب کہ آزاد امیدوار سعید آفریدی کے وکیل بابر اعوان بھی کمیشن میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بابر اعوان اور فروغ نسیم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

بابر اعوان نے کہا کہ جو کراچی میں کرتے ہو وہی یہاں کرنا چاہتے ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ آپ یہاں گن پوائنٹ پر فیصلے نہیں لے سکتے۔

جس کے بعد بابراعوان اور فروغ نسیم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور کمیشن اٹھ کر چلا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.