اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا رمضان پیکیج آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے ریلیف پیکیج دینا عوام کے ساتھ مذاق ہے، چند یوٹیلٹی اسٹورز پر چیزیں سستی کرنے سے مہنگائی کم نہیں ہو گی۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو ریلیف ہی دینا تھا تو براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالے جاتے، کیا آٹے، چینی اور دالوں کے لیے لوگ روزے کی حالت میں قطاروں میں کھڑے رہیں گے؟
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پُرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔