Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا تیل کی درآمد کیلئے نیا پالیسی فریم ورک متعارف کرانے کا فیصلہ

0

پاکستان نے تیل کی درآمد کے لیے نیا پالیسی فریم ورک متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت بین الاقوامی تیل فراہم کرنے والوں کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات لانے، انہیں کسٹمز باؤنڈڈ اسٹوریج میں رکھنے اور مقامی مارکیٹ میں فروخت یا دوبارہ برآمد کرنے کے راستے کھولے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق نئے پالیسی فریم ورک کے تحت غیر ملکی تیل سپلائرز پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرکے انہیں کسٹمز باؤنڈڈ اسٹوریج میں ذخیرہ کرسکیں گے۔ اس کے بعد وہ یہ مصنوعات مقامی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو فروخت کرنے یا دوبارہ برآمد کرنے کا فیصلہ کرسکیں گے۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کے بنائے گئے غزہ پیس بورڈ کے امن منصوبے کو ماننے سے انکار کردیا
یہ پالیسی فریم ورک غیر ملکی سپلائرز کو پاکستان کی مارکیٹ کی جانب راغب کرنے اور ملک کے توانائی کے سکیورٹی بفر کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کسٹمز باؤنڈڈ اسٹوریج کے ذریعے درآمدی پالیسی 2026 کے تحت غیر ملکی سپلائرز کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان گائیڈ لائنز کے تحت بین الاقوامی سپلائرز کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ ملکی ڈیوٹیز اور ٹیکسز فوری طور پر عائد ہوئے بغیر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک برقرار رکھ سکیں۔

نئی پالیسی کے تحت غیر ملکی سپلائرز کو یہ لچک بھی حاصل ہوگی کہ وہ اپنی مصنوعات کو مقامی مارکیٹ میں سپلائی کرنے یا موجود اسٹاک کو دوبارہ برآمد کرنے کا فیصلہ اپنی ضرورت اور مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق کرسکیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.