Gas Leakage Web ad 1

غیر قانونی پیوندکاری کا مقدمہ، عدالت نے ڈاکٹر نادرحسین اور عدیل حیدر کی ضمانت بحالی کی درخواستیں خارج کر دیں

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کے مقدمے میں دو ملزمان ڈاکٹر نادر حسین اور عدیل حیدر کی ضمانت بحالی کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے سیشن کورٹ کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت نے قرار دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے 9 جون کو ضمانت منظور کرنے کا حکم بادی النظر میں غیر قانونی، غلط اور عدالتی اختیارِ سماعت کے نقص سے متاثر تھا، جس میں قانون اور حقائق کی درست تشریح نہیں کی گئی۔
نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی فی یونٹ 75 پیسے مہنگی کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کی اپیل پر 20 جولائی کو ضمانت منسوخ کرتے ہوئے معقول اور قانونی وجوہات بیان کیں، جو سپریم کورٹ کے ضمانت منسوخی سے متعلق اصولوں کے مطابق ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ڈاکٹر نادر حسین کے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ روپے کی منتقلی اور دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیے گئے بیانات موجود ہیں۔ ڈاکٹر نادر حسین ایک نجی اسپتال میں گردہ پیوندکاری پروگرام کے کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کر رہے تھے اور ان پر غیر قانونی گردہ پیوندکاری آپریشنز کا الزام ہے۔

عدالت کے مطابق سید عدیل حیدر پر غیر قانونی انسانی اعضاء کی پیوندکاری میں سہولت کار اور ایجنٹ کے طور پر کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کو ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق مقدمے کی سماعت جاری رکھے اور مقررہ وقت میں میرٹ پر فیصلہ کرے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.