Gas Leakage Web ad 1

پاکستان، ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ علاقائی امن کیلئے مددگار ثابت ہوگا جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے: فیصل بن فرحان

0

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

فیصل بن فرحان نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ سعودی عرب کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی فی یونٹ 75 پیسے مہنگی کردی
انہوں نے **مکہ دفاعی معاہدے** کو پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تینوں ممالک کے مشترکہ سیاسی عزم کا اظہار ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے نہ صرف باہمی دفاعی تعاون مضبوط ہوگا بلکہ علاقائی امن و استحکام کو بھی فروغ ملے گا، جس کے مثبت اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.