Gas Leakage Web ad 1

جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرعام پر لانیوالے صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان

0

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب کے دوران جیفری ایپسٹین کے نام مبینہ طور پر لکھے گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کو منظرِ عام پر لانے والے صحافیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان وائٹ ہاؤس رپورٹرز کے سالانہ ڈنر کے دوران کیا گیا، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک تھے۔ تقریب کے دوران ٹرمپ نے صحافیوں پر طنزیہ جملے بھی کیے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صحافیوں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ ایپسٹین سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹنگ کے اعتراف میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کے تعلقات ماضی میں خبروں کا موضوع رہے ہیں، جبکہ ٹرمپ سے منسوب ایک مبینہ خط بھی زیرِ بحث رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.