Gas Leakage Web ad 1

این ای سی اجلاس، کے پی نے وفاق کو 1100 ارب روپے دینے پر اتفاق نہیں کیا: مزمل اسلم

0

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نئے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے یقین دہانی کرائی تھی، تاہم صوبائی حکومت اپنے آئینی اور مالی حقوق کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اپنے جائز آئینی حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور اس معاملے پر کوئی لچک نہیں دکھائی جائے گی۔

فیفا ورلڈکپ 2026: گولڈن بال اور گولڈن گلوو کس کے نام رہا؟

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) کا اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد ہونا ضروری ہے، مگر بدقسمتی سے اس فورم کے اجلاس باقاعدگی سے نہیں ہو رہے، جبکہ موجودہ صورتحال میں سی سی آئی کا اجلاس پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ قومی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ کونسل آف کامن انٹرسٹ کا اجلاس بروقت طلب کیا جائے تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی، انتظامی اور آئینی نوعیت کے اہم معاملات قانون اور آئین کے مطابق حل کیے جا سکیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اگر سی سی آئی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تو یہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کے فروغ اور ملکی استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ کونسل آف کامن انٹرسٹ کا اجلاس اسحاق ڈار کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا، تاہم آئندہ اجلاسوں کا باقاعدگی سے انعقاد وفاقی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.